سرگودھا میں رات8بجے کے بعد کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا (بیورو چیف)ضلعی انتظامیہ سرگود ھا کی جانب سے حکومت پنجاب کی توانائی پالیسی اور سمارٹ لاک ڈان پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ شہر بھر میں87فیصد کاروباری مراکز مقررہ اوقات یعنی رات 8بجے بند ہو گئے،جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔رات گئے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ریونیو اور پیرا ٹیموں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر گجر ہوٹل، ہوٹل زم زم ، رائل ڈیرہ اور الہاشمی ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائیاں مقررہ اوقات کے بعد کاروبار جاری رکھنے پر عمل میں لائی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کے بعد جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور بیانِ حلفی لینے کے بعد انہیں ڈی سیل بھی کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی پالیسی پر عملدرآمد میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں