سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے فٹبال گراؤنڈ کمپنی باغ اور لائبریری کا دورہ کیا۔ انہوں نے فٹبال گراؤنڈ میں کھلاڑی کو فراہم کردہ سہولیات کے جائزہ کے علاوہ ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر نے انہیں سٹیڈیم کی تعمیر اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے بریفیگ دی اور بتایا کہ ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے فلڈ لائٹس فٹبال گراؤنڈ تعمیر کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں اور شائقین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سٹیڈیم میں دو کلبوں کے دو سو سے زیادہ کھلاڑی ایک شیڈول کے تحت روازنہ کی بنیاد پر پریکٹس کرتے ہیں اس کے علاؤہ یہاں کئی ٹورنامنٹ بھی کروائے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ مقامی ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان کا دیگر کھیلوں کے ساتھ فٹبال میں بھی بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا جاسکے۔ کمشنر نے کمپنی باغ لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور وہاں آئے طلبہ سے ملاقات کرکے فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہی کی۔ انہوں نے لائبریری میں ریسرچ کی مزید کتب رکھنے اور ڈیجیٹل سہولیات کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔کمشنر نے کمپنی باغ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
57