سرگودہا (بیوروچیف) ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر نے بتا یا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس اکیڈمیز/سپورٹس کوچنگ کیمپس کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران Uـ16اور Uـ14کے بچوں کے مختلف گیمز کے فری کوچنگ کیمپس لگائے گئے تھے۔جس میں بچوں نے بھر پورشرکت کی۔اب بچوں اور والدین کی دلچسبی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت کے مطابق مندرجہ ذیل گیمز کے دوبارہ فری کوچنگ کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔ان میں کراٹے، جمناسٹک، تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن اور کرکٹ شامل ہیں۔
54