سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت یکم جون سے آغاز کیا جا رہا ہے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں شہر بھر میں سیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ کیمروں کو آفیشل کرنے کے لیے انتظامیہ نے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے یکم جون سے اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ سے شہر میں جہاں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



