سرگودھا میں نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن کا4فروری سے آغاز ہو گا

سرگودھا(سپورٹس نیوز)سرگودھا میں نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026(انڈر 15)کا شاندار انعقاد 4 فروری سے 6 فروری تک ہو گا جس میں سکواش پلیئرز شرکت کریں گے۔جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالہ سے بتایا گیا کہ قومی سطح کا یہ پہلا جونیئر سکواش ایونٹ نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ چیمپئن شپ میں انڈر 15 کیٹیگری کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ مین ڈرا32 کھلاڑیوں میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں