سرگودھا میں پتنگ بازی کا سلسلہ پھر زور پکڑنے لگا

سرگودھا (بیوروچیف) پتنگ بازی کا سلسلہ سرگودھا شہر میں ایک بار پھر زور پکڑنے لگا دوسری طرف حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ سازی میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شہر میں پتنگ بازی کی شکایات وصول ہوئیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر’ متعلقہ ایس ایس پی’ ڈی ایس پی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اگست 2024ء میں پتنگ بازی کیخلاف قانون سازی کرتے ہوئے حکومت نے پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیتے ہوئے 3سے 5سال قید کی سزاء کیساتھ ساتھ بھاری جرمانے یا دونوں سزائیں دینے کی منظوری دے رکھی ہے اب حکومت نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں