سرگودھا میں کیمیکل ملے دودھ کی سرعام دھڑلے سے فروخت

سرگودھا (بیوروچیف)فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے شہر بھر میں پوڈر کیمیکل ملے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری۔مضر صحت دودھ کے استعمال سے شہریوں کی زندگیاں دا پر لگ گئی ۔فوڈ اتھارٹی اہلکار اور موبائل ملک ٹیسٹ لیبارٹری ناکام مضر صحت دودھ کو پاس کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے جس میں ڈیری روڈ سر گو د ھا سرفہرست ہے جہاں ناجائز منافع خور موت با نٹنے لگے کیمیکل ملے دودھ کی بڑی مقدار 85 جھال سے سپلائی ہوتی ہے جہاں فوڈ اتھارٹی اہلکار ملاوٹی دودہ کو خودکار طریقے سے پاس کررہے ہیں ٹیم انچارج کی موجودگی میں یہ دھندہ جاری ہے دودھہ فروشوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ آئے دن ہمارے خالص دودھ کو بغیر لیپارٹری خودکار طریقے سے ملاوٹی ثابت کرکے بھاری جرمانے کیے جاتے جبکہ من پسند لوگوں کے کیمیکل ملے دودھ کی بڑی مقدار پاس کرکے سپلائی ہورہا ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ ستھرا صحت مند پنجاب کے تحت سرگودھا شہر کو ملاوٹ مافیا کے شکنجے سے نکالا جائے فوری طور پر 85 جھال سے دودھ کی چیکنگ کر نیو ا لی کرپٹ ٹیم کو برطرف کرکے آفس تک محدود کیا جائے دودھ فروشوں کی بڑی تعداد اس معاملے پر سراپا احتجاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں