سرگودھا میں گرانفروشی پر321دکانیں سیل،320گرفتار،37ایف آئی آر درج

سرگودھا (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت رمضان المبارک میں گراں فروشی، اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔رمضان المبارک میں اب تک ضلع بھر میں 26 ہزار 572 انسپکشنز کی جا چکی ہیں۔ چیکنگ کے دوران 355 مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو مجموعی طور پر 12 لاکھ 61 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی عرصے کے دوران 321 دکانیں سیل کی گئیں، 320 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 37 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں