سرگودھا میں گٹکا چھالیہ کا دھندہ سرعام جاری،فوڈ اتھارٹی تماشائی بن گئی

سرگودھا(بیوروچیف)شہر بھر میں گٹکا چھالیہ کا مکروہ دھندہ سرعام جاری فوڈ اتھارٹی سمیت پولیس خاموش تماشائی بن گیے۔اندرون شہر عیدگاہ روڈ اعظم مارکیٹ پر شان پان شاپ اور فیصل پان شاپ پر مضر صحت گٹکا اور سپاری کی فروخت دھڑلے سے جاری۔ نوجوان نسل تباہ برباد ہوکر رہ گئی گٹکا نشہ کی لت نے سینکڑوں گھروں کو اجاڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے بارونق علاقوں میں پان شاپ کی آڑ میں گٹکا کے ساتھ منشیات کا دھندہ زور و شور سے جاری ہے جس سے خاص طور پر نوجوان نسل موت کے منہ میں جارہی ہے عید عیدگاہ روڈ اعظم مارکیٹ میں واقع شان پان شاپ اور فیصل پان شاپ والے مضر صحت گٹکا ناقص چھالیہ کا دھندہ عرصہ دراز سے کررہے ہیں اور نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں اہل علاقہ اور اعظم مارکیٹ کے لوگ سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے متعلقہ تھانے میں شان پان شاپ کی سینکڑوں بار شکایت کی گئی مگر پولیس اہلکار منتھلی وصول کرکے سب اچھا کی رپورٹ ڈی۔پی۔او کو دیتے ہیں اسی طرح فوڈ اتھارٹی بھی خاموش ہے اور مضر صحت گٹکا کی فروخت پر کوئی ایکشن نہی لیا جاتا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے روز بروز موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں