سرگودھا میں گیس کی بندش سے شہری پریشان

سرگودھا (بیورو چیف) سردی کا موسم شروع نہیں ہوا سرگودھا اور گرد و نواح میں گیس کی بندش کا سلسلہ عروج پر ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گیس کا نہ آنا عوام کی بدقسمتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما متین احمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس سمیت کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے مگر ایک مخصوص طبقہ ہے جو عوام کو سر اٹھا کر جینے نہیں دینا چاہتا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اگر عوام نے سر اٹھا لیا تو ان کے سر جھک جائیں گے اسی وجہ سے یہ ایک مافیا عوام کے لیے کبھی بجلی کبھی گیس کبھی پانی کبھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو دو وقت کی روٹی سکھ سے کمانے نہیں دیتا کیونکہ جس ملک میں خوشحالی آتی ہے وہاں پر حکمران عوام کے تابع ہو کر حکمرانی کرتے ہیں جس ملک میں بھوک بھنگڑے ڈالے وہاں پر عوام کو سر جھکا کر جینا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں