سرگودہا (بیوروچیف) سرگودہا ڈویژن میں 5 رمضان المبارک تک 10 لاکھ 94ہزار 926 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مفت مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ ضلع سرگودہا میں 4 لاکھ 39ہزار 390′ خوشاب میں ایک لاکھ 47ہزار 980 ‘ ضلع میانوالی میں 2 لاکھ 37 ہزار 719 اور ضلع بھکر میں 2 لاکھ 69 ہزار 8371 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مفت مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔ چاروں اضلاع میں 15 لاکھ 5 ہزار 860 مستحق خاندانوں میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے ۔ چاروں اضلاع میں 5 رمضان المبارک کے دن 2 لاکھ 5ہزار242 آٹے کے تھیلے مفت مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔
28