سرگودھا ڈویژن میںسالانہ ترقیاتی پروگرام کی62میں سے 33اسکیمیں مکمل کرلی گئیں

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں میں ہائی ویز کے چاروں اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا۔ ایس ای ہائی ویز امانت علی نے بتایا کہ ڈویژن بھرمیں 87 ارب تخمینہ کی 134سکیموں پر کام جاری ہے ، 34سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 62سکیموں میں سے33 مکمل کر لی گئی ہیں۔ نئے اے ڈی ہی پی کی تین، سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 9 سڑکوں کی بحالی کی 32 ایس ڈی جی پروگرام کی 23 ، پی ایس ڈی پی کی تین اور سپلیمنٹری گرانٹ کی دو سکیموں پر کام جاری ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ اے ڈی بی پی کی جاری سکیموں میں سرگودہا کی 21 ، خوشاب کی 6 ، میانوالی کی 21 اور بھکر کی 14 سکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جاری سکیمیں رواں مالی سال میں مکمل کر لی جائیگی۔ایس ای ہائی ویز نے چاروں اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت وبحالی کے بڑے منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہاکہ ہائی ویز کے بیلدار سڑکوں پر اپنے کام میں مصرو ف نظر آنے چاہیں۔انہوں نے بیلداروں کا ڈیوٹی روسٹر تیار کر کے ان کے دفتر کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہائی ویز افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کی نگرانی ، کوالٹی اور رفتار پر خاص نظر رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر معیاری میٹریل کی شکایات پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ اجلاس میں ایس ای ہائی ویز امانت علی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد عمران کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکرکے ایکسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں