39

سرگودھا ڈویژن میں آٹے کے 116 سیل پوائنٹس قائم ہیں’ کمشنر مریم خان

سرگودھا (بیوروچیف)ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم کے وسیع ذخائر موجود ہیں ا مسا ل چاروں اضلاع میں گندم کی خریداری کے سٹا ک میں سے دو لاکھ 26 ہزار 744 میٹرک ٹن ملوں کو فراہم کیاگیا جبکہ ایک لاکھ ایک ہزار 804 میٹرک ٹن تاحال سٹاک موجود ہے جو رواں سیز ن کیلئے نہ صرف کافی ہے بلکہ سرپلس ہے ۔ یہ با ت کمشنر مریم خان کی زیر صدارت آٹے کی د ستیا بی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ۔ ا جلا س میں ڈپٹی کمشنر سرگودہاکیپٹن ریٹائرڈ ندیم نا صر ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم رضا ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمیر ‘ ڈپٹی کمشنر بھکر محمد عمران رانجھا ‘ ایڈیشنل کمشنر فرید احمد ‘ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین او ر ڈپٹی ڈ ا ئر یکٹر خوراک محمد شاہد کھوکھر نے شرکت کی۔ اجلا س کو بتایاگیاکہ سرگودہا ڈویژن میں 116 ٹر کنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں ر و زانہ 59 ہزار 995 دس کلو آٹے کے تھیلے رعایتی نر خو ںپر صا ر فین میں تقسیم کیلئے لائے جارہے ہیں جبکہ 9ہزار 229 دس کلو آٹے کے تھیلے ڈیلرز کے ذریعے تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ چاروں اضلا ع میں قا ئم 40 فلو ر ملو ں کو روز انہ ایک ہزار 72 میٹرک ٹن گندم کوٹہ کے تحت فراہم کی جار ہی ہے اور اب تک ایک کروڑ 54 ہزار 273دس کلو اور 67ہزار 892بیس کلو آ ٹے کے تھیلے ڈیلر ز ا ور ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں