سرگودھا ڈویژن میں بلڈنگ کی96ترقیاتی سکیمیں زیر تکمیل

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی نے ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ امانت علی کو اپنے دفتر طلب کر کے سرگودہا ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن بھی موجود تھے۔ ایکسین بلڈنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محکمہ بلڈنگ کی مجموعی طور پر 96 ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں، جن میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 50 جبکہ مالی سال 2023ـ24 کی 46 سکیمیں شامل ہیں۔انہوں نے ضلع وار جاری منصوبوں کی فزیکل اور فنانشل پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ کمشنر نے ضلع وار سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کالجز سے متعلق بعض سکیموں میں فنڈز کی کمی کے باعث تاخیر کا نوٹس لیا اور محکمہ بلڈنگ سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے ان سکیموں کی تفصیلات بھی طلب کیں جن کی ڈی ڈی ڈبلیو پی منظوری تاحال زیر التوا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودہا ڈویژن میں آر ایس سی اور بی ایچ یوز فیز ون کی تمام سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں