سرگودھا ڈویژن میں گندم کی بوائی کے اہداف کے حصول کیلئے کمیٹی تشکیل

سرگودہا (بیوروچیف) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرگودہا ڈویژن میں گندم کی بوائی کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ڈویژنل گندم کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے کنوینر کمشنر سرگودہا ڈویژن ہوں گے، جبکہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اس کے ممبران ہوں گے۔ ڈائریکٹر زراعت (ایکسٹینشن) کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ دیگر اراکین میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایف اینڈ سی اینڈ آر ڈی)، ڈائریکٹر ایگریکلچر پیسٹ وارننگ، چیف انجینئر ایریگیشن، ایس ای ایریگیشن سرگودہا زون، ڈائریکٹر فوڈ اینڈ پلانٹ ڈیزیز، محمد تیمور، ایس ایس او گرین ایگری خالد محمود، سردار عادل صفدر، عادل ملک، مظہر اعوان، جمیل احمد، عزیز ضیا اور نمایاں کاشتکار سلطان مراجب، عارف گلبیر اور شہباز اختر شامل ہیں۔ کمیٹی کا مقصد گندم مہم کے اہداف، رہنما اصولوں اور مجموعی پیداوار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ کمیٹی گندم کی کاشت کے رقبے اور پیداوار کا جائزہ لے گی، کسانوں میں آگاہی مہم چلائے گی، بیج اور کھاد کی دستیابی کی نگرانی کرے گی، نہری آبپاشی کے نظام کو یقینی بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں