سرگودھا کا سیوریج سسٹم 85فیصد ناکارہ ہو چکا

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا کا سیوریج سسٹم 85 فیصد تقریباً ناکارہ ہوچکا ہے جس کو درست کرنے کیلئے ابھی سے لائحہ عمل اختیار نہ کیا گیا تو آنیوالے دنوں میں سیوریج کا مسئلہ اس قدر سنگین ہوگا کہ جس کے حل کیلئے اربوں روپے کی رقم بھی کم پڑ جائیگی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ عبدالوہاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب’ گورنر پنجاب’ وزیر اعظم کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ سرگودھا میں سیوریج کے نظام کو درست کرنے کیلئے فوری طور پر فنڈز کا اجراء کریں سابقہ ادوار کی حکومتوں نے سرگودھا میں سیوریج جیسے اہم مسئلے پر توجہ نہ دی جس کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی نے اس مسئلے کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ سرگودھا کے مختلف علاقوں میں دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہر کا تقریباً 85 فیصد سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے مناسب ڈی سلٹنگ نہ ہونے سے سیوریج کے پائپ اکثر مقامات پر یا تو بیٹھ گئے ہیں یا پھر بند ہوگئے ہیں عملہ صفائی کم ہے مشینری بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں جس کو درست کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور بہت جلد عوامی مسائل حل ہوجائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں