17

سرگودھا کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تجاوزات کیخلاف مہم شروع کردی گئی

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر محمد اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ رفاعی تنظیمیں سوشل موبیلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ سرگودہا شہر کو صاف ستھرا ،سرسبز وشاداب اور تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ این جی اوز اس مہم کا حصہ بنے اور عوام تک پیغام پہنچائیںکہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے درختوں کی اونرشپ لیں، اسی طرح از خود تجاوزات ختم کر دیں اور اپنے گھروں کو صاف کرنے کے بعد کوڑا کرکٹ باہر نہ پھینکیں بلکہ مخصوص جگہوں پر رکھیں جہاں کارپوریشن کا عملہ اٹھا سکے۔ وہ سرگودہا کی 40 سے زائد این جی اوز کے نمائندگان سے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ کمشنر نے کہا کہ 13 اکتوبر از خود تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جس کے بعد بلاکوں، گلی محلوں ،ٹاؤنز وغیرہ میں گھروں کے باہر قائم غیر قانونی کار گیراج ،واش رومز اور ایئر کولرز کو ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورے نے ایک منصوبہ بندی کے تحت سرگودہا شہر کو آباد کیا اور اس دور کے تمام نقشے نکلوا لیے گئے ہیں۔ تجاوزات کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ مہربانی کرنے والا دور گزر گیا۔ انہوں نے این جی اوز نمائندگان پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر شجرکاری کی افادیت کے حوالے سے عوام کو پیغام پہنچائیں۔اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا ،کیبلز اور اخبارات پر بھرپور اگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں