48

سرگودھا کی دو جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ کا فیصلہ

سرگودھا (بیوروچیف) 12مارچ سے 20مارچ تک ضلع سرگودھا کی 2جیلوں شاہپور اور سرگودھا میں محکمہ ہیلتھ کیئر قیدیوں کی سکریننگ کریگا اور اس سلسلہ میں امریکی فارما کمپنی اور فیروز سنز قیدیوں کی سکریننگ کرینگی سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی 43جیلوں میں بند قیدیوں کی ہیپاٹائٹس بی سی، ایڈز، ٹی بی، شوگر، موٹاپا، سانس کی بیماریوں کی سکریننگ کی جائیگی اور قیدیوں کو مفت ادویات فراہم کی جائینگی اس سے قیدیوں میں بیماریوں کا پتہ چلانے کیساتھ ساتھ نئے آنیوالے قیدیوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی اور قیدیوں کا یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ ان میں کون کونسے امراض لاحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں