45

سرگودھا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کی جا چکی

سرگودھا (بیوروچیف ) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنسلٹنٹ سلیمان یوسف کی قیادت میں نمائندہ وفد نے کمشنر محمد اجمل بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب انٹر میڈیٹ امپرومنٹ ا نو سٹمنٹ پروگرام کے تحت سرگودہا میں میونسپل سر و سز کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تجویز کردہ پلا ن بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ڈائریکٹر ڈ و یلپمنٹ بلال حسن ‘ ڈی جی ایس ڈی اے سید افتخار شاہ ‘ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد علی اورسی او ایم سی طارق پرویا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ کنسلٹنٹ سلیمان یوسف نے بتایاکہ اے ڈی بی پیسف کے تحت پنجاب کے 2 بڑے اور سرگودہا سمیت 5 چھوٹے شہروں میں میونسپل سروسز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہاہے ۔ اے ڈی بی یہ منصوبے دو مرحلوں میں مکمل کرے گا ۔ سرگودہا میں دوسرے فیز میں منصوبے تجویز کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرگودہا شہر میں پینے کے پانی کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اے ڈی بی 30سے 40 ملین یو ایس ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتاہے جسکے تحت نئے ٹیوب ویلز لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں