سرگودھا (بیوروچیف) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ستمبر کے بل مکمل جمع کروانے کے باوجود اکتوبر کے بلوں میں نامعلوم اقساط کی مد میں اربوں روپے لوٹ لئے فیسکو کی جانب سے اکتوبر کے بلوں میں بغیر کسی واضح وجہ کے اقساط کی مد میں فی بل بھاری رقم شامل کردی گئی اور اس مد میں الیکٹرک سپلائی کمپنی فیصل آباد نے لوگوں سے اربوں روپے بٹور لئے جبکہ کئی بلوں کے سابقہ مہینے کے ریکارڈ میں گزشتہ ماہ اصل رقم سے کم درج کی گئی فیسکو کی جانب سے لوٹمار کا بازار جاری ہے مقررہ تاریخ کے بعد میٹر ریڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے زیادہ بل عوام کو بھجوائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں کسٹمر سروسز کے نمائندے بھی لاعلم ہیں۔
31