سرگودھا ‘گیس ریفلنگ ‘غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کی بھرمار

سرگودھا (بیوروچیف)سرگودھا شہر کے مکینو ں پر موت کے سائے منڈلانے لگے گیس ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا انتظامیہ خاموش تماشائی بن گی ،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما شیخ حمزہ عمیر نے کیا انہوں نے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری پٹرول کی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری ہے جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے شہریوں کی قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے انجن تباہ ہونے لگے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ری فلنگ پوائنٹس پر آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جس سے سرگودھا کے شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں تحصیل انتظامیہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور گیس ری فلنگ پوائنٹس ختم کروانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دینے لگی، انتظامیہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے شیخ حمزہ عمیر کا کہنا ہے کہ کاروائی سے قبل ہی غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں پر افسران کی آمد کی اطلاع پہنچ جاتی ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں