16

سرگودہا ڈویژن میں ایک لاکھ 80 ہزار ایکٹر رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر

سرگودہا (بیوروچیف)ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 73ہزار 580 ایکڑ پر کپاس کاشت کر لی گئی ہے۔ ڈویژن میں امسال ایک لاکھ 80 ہزار ایکٹر رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بات کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل کپاس مینجمنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا ، ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان، ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان’ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین اور ایس ای انہار اویس بیگ سمیت کاشتکاروں، ڈیلرزاور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع سرگودہا میں 5 ہزار ایکٹر رقبہ پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک ایک ہزار 16 ایکٹر پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے ، خوشاب میں 3ہزار ایکٹر ہدف اب تک 854 ایکٹر ، میانوالی میں ایک لاکھ 43 ہزار ایکٹر ہدف اب تک 51ہزار پانچ سو ایکٹر جبکہ ضلع بھکر میں 29 ہزار ایکٹر رقبہ ہدف اور اب تک 20 ہزار 210 ایکٹر رقبہ پر کاشت مکمل کر لی گی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چاروں اضلاع کے 354 ڈیلرزکے پاس اس وقت ایک لاکھ 61 ہزار ایکٹر کا بیج دستیاب ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں