سری لنکا کا اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

کولمبو (سپورٹس نیوز) ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن بیٹر کوشال مینڈس ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے کم از کم ایک ماہ کے لیے میدان سے دور ہوگئے ہیں۔مینڈس کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں ممکنہ طور پر کامل مشرا وکٹ کیپنگ کے فرائض سنبھالیں گے۔کوشال مینڈس رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے6میچز میں 39.40 کی اوسط سے197 رنز بناچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں