سری لنکن بلے باز نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ہرارے(سپورٹس نیوز)سری لنکا کے بلے باز ویران چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ویران چامودیتھا نے نامیبیا کرکٹ گرائونڈ میں جاپان کے خلاف میچ میں 143 گیندوں پر 192 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے، ان کی یادگار اننگز میں 26 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس اننگز کی بدولت ویران چامودیتھا نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑی ہسیتھ بویاگوڈا کا 2018 میں کینیا کے خلاف بنایا گیا 191 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں