سری لنکن وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے سنگاکارا سے اہم ریکارڈ چھین لیا

دبئی (سپورٹس نیوز) سری لنکن وکٹ کیپر کوشل مینڈس نے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا سے سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اہم اعزاز چھین لیا۔دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں کوشل مینڈس نے بنگلادیشی بلے باز مہدی حسن کا وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑا جس کے بعد ان کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی شکار46ہوگئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لیجنڈ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا کے پاس تھا جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 45 شکار کیے تھے’ سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں