سری لنکن کپتان اسالنکا کو کپتانی سے برطرف کیے جانے کا امکان

کولمبو(سپورٹس نیوز) سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا کو کپتانی سے برطرف کیے جانے کا امکان ہے میڈیا کے مطابق چارتھ اسالنکا پاکستان میں ہونے والی ٹی 20 ٹرائی سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے۔اسالنکا نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کیلئے بھی اکسایا تھا، ٹی 20 ورلڈکپ تک دسن شاناکا کو کپتان مقرر کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں