سزائے موت کا قیدی ہسپتال میں چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میں بند سزائے موت کا قیدی زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا، جیل انتظامیہ نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع کر دی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ٹھیکری والہ مقدمہ نمبر 85/19 بجرم 302/24 ت پ میں ملوث باسط ولد نعیم کو عدالت سے سزائے موت سنائی گئی تھی اور وہ سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا تھا کہ گزشتہ شب اسکی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں