سستی بجلی کیلئے حکومت کی کاوشیں قابل قدر ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاجر لیڈر حاجی اصغر علی باجوہ سابق صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم ، چوہدری کاشف گجر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے دورے سے فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا ہے سستی بجلی کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی کاوشیں قابل قدر اور لائق تحسین ہیں موجودہ وقت میں مہنگی بجلی مہنگی گیس کے باعث نہ صرف انڈسٹری کو تالے لگ رہے ہیں بلکہ صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کیلئے بھاری بلوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو چکی ہے لہذا حکومت کو چاہیئے کہ خدا را دیگر بے جا ترقیاتی سکیموں اور پراجیکٹس کو ترک کر کے سب سے پہلے آئی ایم ایف کے قرض سے جان چھڑائیجائے نیز آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدے ختم کر کے پاکستان میں پانی کوئلہ وغیرہ سمیت دیگر ذرائع سے بجلی تیار کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں