سستی بجلی کی فراہمی میںIMFرکاوٹ بن گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، آئی ایم ایف نے بلوں میں سیلز ٹیکس میں کمی کی حکومتی تجویز مسترد کر دی۔آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کی، سیلز ٹیکس میں کمی پر حکومت نے آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی، سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہدف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے، ایک بار بل کی مجموعی رقم پر 18فیصد ٹیکس لگ جاتا ہے جبکہ دوسری مرتبہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں