سستی چینی کی فراہمی کیلئے تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم

اسلام آباد (بیوروچیف) پہلے2لاکھ ٹن پھر دوسرا ٹینڈر 1.5لاکھ ٹن چینی کے لیے دیا جائے گا،مارکیٹ میں استحکام اور سستی و معیاری چینی کی فراہمی کے لیے فوری درآمدی حکمت عملی تیار کر لی ، چینی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے کی درآمد کرنے کا فیصلہ، تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنی دے دیا ۔اس سلسلہ میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں چینی کی دستیابی، معیار، قیمتوں میں استحکام اور درآمدی طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کی ممکنہ قلت اور غیر ضروری قیمتوں میں اضافے سے بچائو کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مارکیٹ میں توازن برقرار رکھا جا سکے،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی درآمد ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP)کے ذریعے کی جائے گی تاکہ شفافیت، معیار اور حکومتی کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکومت نے اس عمل کو سہل بنانے کے لیے تمام درآمدی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنیٰ دے دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں