6

سستے کرسمس بازار21دسمبر سے فنکشنل ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلع میں 9سستے کرسمس بازار ہفتہ 21دسمبر سے فنکشنل ہوجائیں گے جو24 دسمبر تک فعال رہیں گے جن میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہونگی۔یہ بازار صبح9 سے شام5 بجے تک جاری رہیں گے۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصرنے بتایا کہ فیصل آباد میں سینٹ انتھونی سکول ماڈل ٹائون کرسچین ٹائون عید گاہ روڈ،وارث پورہ پینٹو گرانڈ،عیسی نگری غلام محمد آباد،نسرت کالونی نزد شاداب کالونی،کھرڑیانوالہ چوک جڑانوالہ روڈ،پرانا تانگہ سٹینڈ نزد فائر بریگیڈ آفس جڑانوالہ،واٹر ورکس چنیوٹ روڈ چک جھمرہ،سہولت بازار گوجرہ روڈسمندری اور کرسچین کالونی محلہ شمس آباد تاندلیانوالہ میں بازار لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کرسمس بازاروں میں گوشت،پولٹری، آٹا،چینی،گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کنٹرول اور رعایتی نرخوں پر مسیحی برادری کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔کرسمس بازاروں میں اشیا ضروریہ کی وافر مقدار میں بلاتعطل سپلائی یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں