19

سسرالیوں کے تشدد سے نوبیا ہتادلہن جاں بحق،دوشیزہ کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے نوبیاہتا دلہن جاں بحق’ گھریلو حالات سے تنگ آ کردوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ شہزاد کالونی کے رہائشی عبدالتواب کی شادی سوا ماہ قبل 22سالہ ایمان مشتاق دختر مشتاق سے ہوئی، میاں بیوی کا کسی بات پر جھگڑا ہوا تو سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کی رہائشی راحیلہ دختر خالد کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں