سسر اور شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے خاتون کو قتل کر دیا

شورکوٹ(نامہ نگار)سسر اور شوہر نے کلہاڑ ی کے وار کر کے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے علاقے موضع دھلنہ کملانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سسر اور شوہر نے مبینہ طور پر اپنی ہی بہو اور بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کے سر میں کلہاڑی مار کر اسے موت کے گھاٹ اتارا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں