سشمیتا سین نے والدہ سبھرا سین کو اپنا ہیرو قرار دیدیا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی والدہ سبھرا سین کو راک اسٹار اور اپنا ہیرو قرار دے دیا۔سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور اپنی والدہ اور بیٹیوں رینی اور علیشہ کے ساتھ دل کو چھو لینے والی تصاویر شیئر کیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سشمیتا نے لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے ماں!میں ہمیشہ خدا کی شکر گزار رہوں گی کہ اس نے مجھے آپ جیسا انمول تحفہ دیا۔ یہ کتنا خوبصورت آشیرواد ہے!ادارہ نے مزید لکھا کہ ہمیشہ آپ کی صحت اور خوشی کے لیے دعاگو!کیا راک اسٹار ہیں۔ آپ، میری ہمیشہ کی ہیرو! اپنے پسندیدہ شہر میں سالگرہ کا مزہ لو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں