2

سعدیہ اقبال کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل

کراچی(سپورٹس نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سپین بولر سعدیہ اقبال نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرلی۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سپین بولر سعدیہ اقبال نے 41 ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، سعدیہ اقبال نے ملتان میں ہونیوالے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں3وکٹیں حاصل کیں ۔ واضح رہے کہ پاک جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں