سعد منورنے شمالی سمت سے مائونٹ ایورسٹ سر کر لی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے 8 ہزار 848 میٹر بلند مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔سعد منور اس سے قبل مائونٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی صفِ اوّل کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں