سعودیہ ایئرپورٹس پر مسافروں کی تعداد128ملین سے متجاوز

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 2024کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس مسافروں کی تعداد میں 15فیصد اضافہ ہو جو ایک ریکارڈ ہے۔رپورٹ میںکہا گیا کہ سعودی ایئرپورٹس استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 128 ملین سے تجاوز کرگئی جبکہ پروازوں کی تعداد 905ہزار سے زیادہ رہی۔فضائی نیٹ ورک میں بھی 16فیصد اضافہ ہوا، 172ممالک کے لیے فضائی سہولت فراہم کی گئی جبکہ ایئرکارگو میں بھی 34فیصد اضافے کے ساتھ 1.2ملین ٹن تک پہنچ گئی۔سال 2023کے مقابلے میں گزشتہ برس مملکت کے ایئرپورٹس سے 69.3ملین انٹرنیشنل اور 59.3ملین افراد نے اندرون ملک سفر کی سہولت حاصل کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ برس حج وعمرہ سیزن کے لیے 25ملین زائرین کو سفری سہولت فراہم کی،100 طیاروں میں 3.2 ملین سیٹیں حج سیزن کے لیے تھیں۔ حجاج کیلیے 1755 فلائٹس مخصوص کی گئیں۔حج سیزن میں 7 لاکھ 22 ہزار حجاج بغیرسامان حج کے اقدام سیمستفیض ہوئے جو مکہ روٹ کے تحت سات ممالک کے 11 ایئرپورٹس پریہ سہولت فراہم کی گئی تھی۔فضائی سیکٹرمیں سعودائزیشن کے تناسب میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس 14 ہزار سے زائد ملازمتوں پر سعودی کارکنوں کو بھرتی کیا گیا جبکہ 74 فیصد سعودیوں کو پائلٹ کی اعلی تربیت فراہم کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی گئی۔سول ایوی ایشن اور اس کی ذیلی کمپنیوں میں اعلی عہدوں پر سعودی ملازم خواتین کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ ہوا مختلف شعبوں میں 24 خواتین کو تعینات کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں