سعودیہ میں18ہزار 836تارکین وطن گرفتار

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18ہزار 836افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یکم سے 7جنوری تک 11ہزار 710افراد کو اقامہ قانون، 4ہزار239کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 887 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ 10 ہزار 195 غیر قانونی تارکین کو ان کے ممالک واپس بھیجا گیا۔غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 741 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔گرفتار ہونے والوں میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور ایک فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے ، 46 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں