21

سعودیہ کی غزہ کیلئے امداد 725 ارب ریال سے تجاوز کرگئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی فلسطینی عوام کے لیے امداد اور فنڈنگ 725ارب ریال سے تجاوز کر گئی۔یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی غیرمتزلزل سپورٹ، مختلف بحرانوں اور آفات سے متاثرہ ملکوں اور افراد کی مدد کا حصہ ہے۔شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جولائی کے آخر تک فلسطینی عام کو فراہم کی جانے والی امداد کا حجم 7ہزار 538ٹن سے زیادہ ہے۔اس میں شیلٹرز، طبی اور غذائی سامان، الیکڑیکل سپلائز کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو دی جانے والی 20ایمبولینسں، دس موبائل مردہ خانے شامل ہیں۔اس کے علاوہ 30الیکڑک جنریٹرز اور ملبہ ہٹانے کے 500آلات بھی بھیجے گئے تاکہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔امداد میں 39ہزار 200ریڈی ٹو ایٹ میل اور 62لاجسٹک ٹرک شامل ہیں۔یہ اقدام غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت کے دوران فلسطینی شہریوں کے مصائب دور کرنے کے لیے مملکت کی جامع کوششوں کا حصہ ہے۔سعودی امدادی ایجنسی کے مطابق اب تک 58طیاروں اور آٹھ بحری جہازوں کے ذریعے امداد روانہ کی گئی ہے۔مرکز نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے امدادی منصوبوں کی فنڈنگ کیلیے متعدد بین الاقوامی تنظیموں کیساتھ معاہدوں پر بھی دستخط کیے جن کی مجموعی مالیت 90.35ملین ڈالر ہے۔ اردن کے تعاون سے غزہ کی پٹی کی بندش کے باعث متاثرہ افراد تک غذائی امداد کے لیے ایک ایئر ڈراپ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔یاد رہے غزہ میں قحط کی بدترین صورتحال سامنے آرہی ہے اور وسیع پیمانے پر اموات سے بچنے کیلیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک لاکھ خواتین اور بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔غزہ کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں ماہرین نے خبردار کیا کہ وہاں قحط کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ 21ماہ سے جاری جنگ کے دوران زیادہ تر لوگوں کے پاس مالی وسائل باقی نہیں رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں