سعودی حکومت نے مناسک حج کا اعلان کر دیا

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کر دیا ہے کہ آج ذی الحج کی یکم تاریخ ہے۔ اس کے ساتھ ہی حج بیت اللہ کی عبادات کا شیڈول بھی طے ہو گیا ہے۔ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان حج 2025 کی تیاری کر رہے ہیں، جو مکہ کی سالانہ اسلامی زیارت اور دین اسلام میں سب سے اہم روحانی سفر ہے۔ لاکھوں مسلمان پہلے ہی حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں، لاکھوں روزانہ وہاں پہنچنے کے لئے سفر کر رہے ہیں۔سعودی عرب کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کی جانب سے تصدیق کے بعد سعودی عرب نے آج ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا، جس سے ذی الحجہ کا آغاز ہوا، جو کہ دو بڑے اسلامی واقعات کی نشاندہی کرتا ہے: عید الاضحی اور بیت اللہ کا حج۔ سعودی عرب میں مسلمان 6جون کو عید الاضحی منائیں گے، جیسا کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے۔عمان اور کئی دوسرے جی سی سی ممالک نے بھی 6جون کو عید الاضحی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔اس اعلان کے ساتھ ہی یوم عرفات، جو مسلمانوں کے لیے ایک اہم دن ہے، 5 جون کو ہونا طے پا گیا ہے۔ یہ ذی الحجہ کے نویں دن کے مساوی ہے، اس روز عرفات کے میدان مین حج بیت اللہ کا خطبہ دیا جائے گا۔ اس خطبہ کے دوسرے روز عید الاضحی ہو گی جو اسلامی کیلنڈر کے بارہویں اور آخری مہینے کی دسویں تاریخ کو آتی ہے۔حج اسلام کے پانچ ضروری ستونوں میں سے ایک ہے، جس میں سالانہ لاکھوں مسلمان جمع ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں