55

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی آمد

پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کیلئے سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان’ جام صادق’ مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا سعودی عرب کے وفد کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں 2.2ارب ڈالر کے 26معاہدوں پر دستخط ہوں گے وائٹ پائپ لائن منصوبے کا بھی امکان ہے، شعبوں میں زراعت انفارمیشن ٹیکنالوجی’ کنسٹرکشن میٹریل’ پٹرولیم اور پاور سیکٹر شامل ہیں سعودی کمپنی شیل پاکستان کے 77فی صد حصص بھی خرید سکتی ہیں خانیوال میں 10ہزار ایکڑ اراضی پر کارپوریٹ فارمنگ کا بھی معاہدہ ہو گا، آئی ٹی’ زراعت’ توانائی’ تعمیرات’ کان کنی’ مالیاتی شعبے’ صحت اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں معاہدے ہوں گے اسکے علاوہ فوڈ سکیورٹی’ گوشت اور چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے معاہدوں پر بھی دستخط کئے جانے کا امکان ہے، کان کنی’ آئل ریفائنری’ ریلوے کے شعبے میں تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اگلے 4سال میں پاکستان میں 5ارب ڈالر سے زائد کی سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے سعودی عرب کا نجی شعبہ پاکستان میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا سعودی وفد کی پاکستانی کمپنیوں سے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں سعودی وفد سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے تحت منصوبوں پر بات چیت کرے گا سعودی وفد گیارہ اکتوبر کو نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا درہ کرے گا اس کے علاوہ عسکری حکام سے بھی سعودی وفد کی ملاقاتیں متوقع ہیں وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ رائونڈ ٹیبل میٹنگز بھی ہوں گی مختلف سیشنز کے اختتام پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے،، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں کامیاب رہے ہیں برادر اسلامی ملک سعودی عرب جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری بھی کی گزشتہ روز سعودی سرمایہ کاروں کا وفد سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں پاکستان پہنچا ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے ساتھ معاہدے کرنے کیلئے تیار ہے پاکستان نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے سعودی سرمایہ کاروں کا وفد 2.2 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا اس سلسلے میں سعودی وفد کی عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں علاوہ ازیں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس بھی اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں چین کی جانب سے بھی پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں چین نے قبل ازیں اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستان میں 49ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ مزید سرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا ہے جو خوش آئند ہے سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے 26معاہدوں کے ملکی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں