سعودی سفیر کا افطار ڈنر،اہم شخصیات کی شرکت

اسلام آباد (بیوروچیف) سعودی سفیر نواف سعید المالکی حفظہ اللہ کی طرف سے ملک بھر کی اہم شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، علامہ ہشام الٰہی ظہیر’ مولانا محمد احمد اسعد عبید اشرفی، صاحبزادہ حسان حسیب، پیر نور الحق قادری، مولانا عبدالخبیر آزاد، سینیٹر حافظ عبد الکریم’ مولانا ابو تراب’ شاہ اویس نورانی’ مولانا خلیل’ مولانا راغب حسین نعیمی’ سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، سینیٹر طلحہ محمود، انجینئر خرم دستگیر’ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز، چیئرمین اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر سعد احمد، ڈاکٹر توقیر شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت مختلف سیاسی مذہبی سماجی شخصیات اور مختلف ممالک کے سفرا ء شریک ہوئے۔سعودی سفیر کی جانب سے مہمانوں کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر پاکستان’ سعودی عرب اور عالم اسلام کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں