سعودی عرب جانیوالوں کے لیے اہم ہدایات

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ایئر نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردیں۔ دس فروری سے عمرے کیلئے جانے والے مسافروں کیلئے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دیدی گئی۔سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے ایئرلائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں۔ مسافروں کو کم ازکم 10دن پہلے جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔ ایک سال اور اس سے کم عمر بچے ویکسین سے مستثنیٰ ہیں۔ ایئرلائنزکو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر بھی اختیارکرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں