24

سعودی عرب سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ (اداریہ)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودیہ پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے اسلام آباد میں سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں پہلی بار 60کی دہائی کے آخر میں سعودیہ گیا تھا اس کے بعد وہاں کے کئی دورے کر چکا ہوں مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا جہاں مجھے بہت عزت دی گئی شہباز شریف نے کہا سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیر متزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے سعودی عرب کا یہ عزم ہمارے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہے گا، دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل سے مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ کیلئے محافظ رہیں گے تعلقات’ کاروبار اور سرمایہ کاری’ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھائیں گے سعودی عرب ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے مل کر کام کریں تو عالمی برادری میں اپنی جگہ مضبوطی سے بنا سکیں گے، اس موقع پر پاک سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کہا کہ ہم پاک سعودی عرب مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کیلئے آئے ہیں پاکستان آنے سے قبل سعودی عرب کے تمام اہم وزراء سے ملاقاتیں کی ہیں انہیں پاکستان میں ممکنہ سٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی شہباز شریف نے جن شعبہ جات پر زور دیا ہے ہم بھی انہی پر توجہ دے رہے ہیں سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاک سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا تھا یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ معاشی روابط اور مذاکرات کی نگرانی کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وفد اعلیٰ سرکاری حکام’ چیمبر آف کامرس اور معروف کاروباری گروپوں سے مشاورت کرے گا تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے،، پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے سعودیہ پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے وزیراعظم کا خطاب خوش آئند ہے دونوں ممالک تعلقات کو کاروبار’ سرمایہ کاری کی بناء پر مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہیں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کی اسلام آباد آمد اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ قابل تعریف’ وفد مختلف چیمبر آف کامرس کے دوروں کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کر کے دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافہ پر تبادلہ خیال کرے گا پاکستان حکومت نے سعودیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی یقین دہانی کرائی ہے وفد کے ارکان نے اسے سراہا ہے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد دونوں ملکوں میں قربتیں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں اور پاکستان نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ حرمین الشریفین کی حفاظت کی جائے گی۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہر آزمائش میں سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے سعودی عرب نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی جس کے بعد سعودی سرمایہ کار پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا جائزہ لیں گے اور مختلف چیمبر آف کامرس کے دورہ جات میں صنعتکاروں’ کاروباری افراد سے ملاقاتیں کر کے ان سے سرمایہ کاری کے حوالے سے راہنمائی’ مشاورت کریں گے،، وزیراعظم شہباز شریف کی ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں جو بڑی کامیابی ہے امید ہے بہت جلد کئی مسلم ممالک بھی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کیلئے آئیں گے اگر پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کا کھویا اعتماد دوبارہ حاصل کر لیا تو یہ معیشت کیلئے اچھا ہو گا اور اس سے ملکی ترقی وخوشحالی کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں