69

سعودی عرب سے سرمایہ کاری میں اضافہ (اداریہ)

سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالرز کا اعلان کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی عرب وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھا کر 34 ہو گئی ان میں سے 5پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور ان کے لیے سرمایہ بھی فراہم کیا جا چکا ہے یہ منصوبے پاک سعودی اقدار میں اضافے کا باعث ہیں ایک سعودی سرمایہ کار نے پہلے ہی ایک مربوط میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے زمین حاصل کر لی ہے سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملک ملکر ترقی کی منازل طے اور تعلقات کو فروغ دینگے امید ہے آئندہ ماہ اچھی خبروں کے ساتھ دوبارہ سعودی عرب آئوں گا بعدازاں وزیراعظم امیر قطر کی دعوت پر ریاض سے دو روزہ سرکاری دورہ پر قطر پہنچ گئے” فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں بھی وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کی دعوت دی جبکہ برادر ملک سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کا اعلان پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے سعودی وزیر سرمایہ کاری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 27معاہدوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ کا اعلان کیا ہے جو سعودی عرب کی بے مثال دوستی کی علامت ہے آذربائیجان’ قازقستان’ ازبکستان’ کرغزستان’ بیلاروس جیسی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بھی پاکستان کا اقتصادی تعاون بڑھ رہا ہے روس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے ایسی سرمایہ کاریوں سے پاکستان خود انحصاری کی طرف بڑھے گا اس سے پاکستان کے ایشین ٹائیگر بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا، بدقسمتی سے گزشتہ دو دہائیوں سے ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار رہی ہے اور اس وقت معیشت کی بحالی کیلئے حتیٰ المقدور کوششیں کی جا رہی ہیں جن کے نتیجہ میں ملک میں بیرونی سرمایہ کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات اور بہتر پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں دوست ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے، سعودی عرب’ متحدہ عرب امارات’ قطر’ چین سرمایہ کاری کر رہے ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ہے جبکہ سعودی عرب کو بھی جب کبھی پاکستان کی معاونت درکار ہوئی خصوصی طور پر دفاعی امور میں تو پاکستان نے سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دیا ہے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے اعتماد اور ایثار کا رشتہ برقرار رہا ہے،، سعودی عرب نے پہلے بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے وزیراعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری کی طرف سے مزید سرمایہ کاری کا اعلان خوش آئند ہے وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں قطر کے سرکاری دورہ پر ہیں دوحہ کے ائیرپورٹ پر قطر کے وزیرمملکت برائے ثالثی محمد بن عبدالعزیز قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے شہباز شریف کا استقبال کیا وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود بھی ملاقات کریں گے وزیراعظم قطر کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے امید کی جا رہی ہے کہ ان کا دورہ قطر بھی کامیاب ہو گا اور قطر کے سرمایہ کار اور بزنس مین ایسوسی ایشن اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں