14

سعودی عرب میں خواتین سے بھیک منگوانیوالا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والا نیٹ ورک بے نقاب کردیا گیا’FIA نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خواتین کو عمرہ کے بہانے سعودی عرب میں جبری بھیک منگوانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے گروہ کے مرکزی ملزم محمد شریف کو گرفتار کیا ، گرفتار ملزم بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا سرغنہ ہے۔ملزم کو سعودی عرب سے فیصل آباد آمد پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، انٹرپول کے ذریعے محمد شریف کیخلاف بلیو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔FIA کیمطابق اس نیٹ ورک کے دیگر ملزمان ظہور احمد اور محمد غفور پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں