سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان

اسلام آباد ( بیو رو چیف )پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے،سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے سعودی عرب میں پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز کے لیے بڑی سطح پر روزگار کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روزجاری اشتہار کے مطابق سعودی عرب میں ایک معروف ہیلتھ کیئر ادارہ پانچ کنسلٹنٹ سرجنز اور چالیس اہل نرسوں کو ملازمت دینا چاہتا ہے، یہ اسامیاں مرد و خواتین دونوں کے لیے کھلی ہیں، بشرطیکہ وہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ معیار پر پورا اترتے ہوں۔ کنسلٹنٹ کے لیے درکار شعبے درج ذیل ہیں: کنسلٹنٹ ریٹینا سرجن,کنسلٹنٹ ویسکیولر سرجن,کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن,کنسلٹنٹ پیڈیاٹرکس آفتھالمولوجسٹ اینڈ,اسکوئنٹ سرجن,کنسلٹنٹ آفتھالمولوجسٹ (اوکولو پلاسٹک سرجن)ہر کنسلٹنٹ کے لیے بورڈ سرٹیفکیشن اور کم از کم پانچ سال کا پوسٹ فیلوشپ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید برآں مختلف شعبوں میں چالیس نرسنگ اسامیاں بھی دستیاب ہیں، جن میں آئی سی یو، این آئی سی یو، ایمرجنسی اور جنرل نرسنگ شامل ہیں۔ یہ اسامیاں صرف خواتین کے لیے ہیں، جن کی عمر 35 سال سے کم ہو، 16 سالہ بی ایس سی نرسنگ کی ڈگری رکھتی ہوں اور کم از کم پانچ سال کا متعلقہ تجربہ رکھتی ہوں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 24 اکتوبر 2025 کی آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں او ای سی کے ذریعے جمع کرائیں۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار او ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں