سعودی عرب میں ہونیوالے 2029 ایشین ونٹر گیمز ملتوی

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی عرب میں شیڈول 2029 ایشین ونٹر گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اعلان سعودی اولمپک و پیرااولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی ای)نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔بیان کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تفصیلی مشاورت کے بعد مستقبل کی میزبانی کے لئے ایک نیا فریم ورک طے کیا گیا ہے، تاہم ایشین ونٹر گیمز کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ سعودی عرب اور مغربی ایشیا میں ونٹر سپورٹس کی طویل المدتی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔نظرثانی شدہ منصوبے کے تحت سعودی عرب آئندہ برسوں میں مرحلہ وار بنیادوں پر مختلف علیحدہ ونٹر سپورٹس ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ان مقابلوں کا مقصد ونٹر سپورٹس کو فروغ دینا، کھلاڑیوں کی شرکت میں اضافہ کرنا اور ایتھلیٹس، آفیشلز اور سہولیات کی ترقی کو سپورٹ کرنا ہے۔او سی اے کے مطابق یہ مرحلہ وار حکمتِ عملی مستقبل میں ایشین ونٹر گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے اضافی تیاری کا موقع فراہم کرے گی اور خطے میں وسیع تر شمولیت کو بھی فروغ دے گی۔اولمپک کونسل آف ایشیا نے سعودی عرب کی جانب سے ونٹر سپورٹس کے پائیدار پروگرامز کی تعمیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں