22

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی قیادت میں آنے والے وفد نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کیلئے جس عزم کا اظہار کیا ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کرنا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ بیرونی دنیا پاکستان اور پاکستان کی موجودہ حکومت پر اعتماد کرتی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے قائد میاں محمد نواز شریف کی مخلصانہ قیادت میں ن لیگ کی حکومت معاشی حالات کو مستحکم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں