سعودی فالکن کلب کے تحت بریڈرز آکشن 5اگست سے ہو گا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں رواں سال انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیلامی کا آغاز 5اگست سے ہوگا جو 25 اگست تک جاری رہے گا۔یہ ایونٹ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شکاری پرندوں کے شوقین اورماہرین کے لیے پرکشش ہو گا جو نہ صرف فالکن کی خرید و فروخت کے لیے بلکہ عالمی اورمقامی اعلی معیار کی افزائش نسل کے طریقوں کو جاننے کے لیے بھی اس میں شرکت کریں گے۔بین الاقوامی سطح پر فالکن فیسٹول ایک معتبر پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو بھی مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں